Pi coin | PI a cryptocurrency | Reality of Digital Currency by Waqar Zaka | Wahjoc Tech

Bitcoin Important Facts | Crypto currency Trade & Mining | Waqar Zaka | Wahjoc Tech

کراچی کی مقامی عدالت نے 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا میں مشہور وقار ذکا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے رواں برس کے آغاز میں مبینہ طور پر اپنے بینک اکاؤنٹ سے ورچوئل کرنسی کی ٹرانزکشن کی انکوائری کے سلسلے میں وقار ذکا کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمعرات کو سماعت کے دوران وقار ذکا پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے نے وقار ذکا کے ناقابل ضمانت گرفتار وارنٹ جاری کردیا اور سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی جبکہ وقار ذکا مبینہ طور پر مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہیں۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کی وصولی پر وقار ذکا کے خلاف ایک انکوائری شروع کردی گئی تھی۔
بیان میں کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران ان کے بینک اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 61 لاکھ آئے اور 8 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کیے گئے اور بینک اسٹیٹمنٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کے بینکوں میں پیسے بیرونی ترسیلات اور چیک کے ذریعے آئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ باہر سے آنے والی رقم خاندان کے مختلف اراکین کے اکاؤنٹس میں انٹرنل ٹرانسفر کے ذریعے نکالے جاتی تھی۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ وقار ذکا سوشل میڈیا کو فلاحی مقاصد اور انٹرنیشنل فنڈنگ کے لیے استعمال کرتے تھے، جس کے ذریعے انہوں نے 68 لاکھ حاصل کیے اور بینکوں سے رقم پے آرڈر یا انٹربینک فنڈ ٹرانسفر کے ذریعے نکالے گئے۔
ایف آئی اے نے الزام عائد کیا کہ ’پبلک ڈیٹا بیس میں درجنوں خبریں، بلاگز اور ویڈیوز پائی گئیں جس سے وقار ذکار کی کرپٹو کرنسی میں مبینہ طور پر ملوث ہونے تصور ملتا ہے‘۔
مزید بتایا گیا کہ ’انکوائری کے دوران بٹ کوائن یا کرپٹو کرنسی سے متعلق پوسٹس ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں پائی گئی، ملزم نے بٹ کوئن جیسی کرپٹو کرنسی کو فروغ بھی دیا‘۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ بینک اور اداروں کے ریکارڈز کی نقول اور زبانی شواہد کی صورت میں حاصل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ اخذ کیا گیا کہ ملزم بینکوں کے قواعد و ضوابط اور ملک کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورچوئل اثاثوں/کرپٹو کرنسی کی تجارت اور فنڈز کی منتقلی اور منافع کمانے کے لیے ورچوئل اثاثوں کے لیے سہولت کاری میں فراڈ اور بددیانتی کرتے پایا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ انکوائری شروع کرنے کے بعد ملزم کو طلب کیا گیا تو انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کردیا۔
الزامات دہراتے ہوئے بتایا گیا کہ ملزم کو سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف قابل اعتراض مواد اور بیانات نشر کرتے ہوئے، سرکاری عہدیداروں کو دھمکانے اور عوام کو ریاست کے خلاف اکساتے ہوئے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔
ایف آئی اے نے کہا کہ وقار ذکا مبینہ طور پر پاکستان الیکٹرونک کرائمز ایکٹ 2016، تعزیرات پاکستان، انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2020 اور فارن ایکسچینج ریگیولیشن ایکٹ 1947 کے تحت قابل سزا جرم کے مرتکب ہوگئے ہیں۔

Karachi court issues non-bailable arrest warrants for Waqar Zaka in cryptocurrency scam case
A Karachi court issued on Thursday a non-bailable arrest warrant for television and social media personality Waqar Zaka in a case pertaining to an Rs86 million cryptocurrency scam.

Earlier this year, the Federal Investigation Agency (FIA) had booked Zaka in connection with an inquiry into alleged virtual currency-related transactions from his bank account.

On Thursday, when the matter was taken up by the judicial magistrate, the former TV host failed to appear in court.

Subsequently, the judge directed the office to issue a non-bailable arrest for Zaka — who is allegedly absconding to avoid his arrest in the case — and adjourned the hearing till Jan 5.

#CryptoCurrency
#WaqarZaka
#WahjocTech

Recommended For You

About the Author: Beverly Barnhart